ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے اب تک ایکٹ کی خلاف ورزی پر 49 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی ۔