ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی سٹوڈنٹس کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے سٹوڈنٹس کے لیے بھی لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ بھی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے۔ خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے پلےکارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لانے والے طالب علم کو اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے ليے ہڑتال کی ضرورت نہیں، سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔
شکار پور میں گفت گو میں کہاکہ ہم ایسا کوئی پراجیکٹ بننے کی اجازت نہیں دیں سکتے جس سے سندھ کا نقصان ہو، کندھ کوٹ میں گفت گو میں کہاکہ سندھ کےلوگوں کی منظوری کےبغیرکوئی کام نہیں ہوگا۔