وقاص احمد : چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی مل گئی ، تاریخوں کا اعلان بھی کردیا گیا
ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے صدارت کی،ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ، 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری 2026تک پاکستان ہوں گی
ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے لاہور ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،اجلاس میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز سے متعلق گفتگوہوئیپاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے ساؤتھ ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا