عثمان خادم: فیروز پور روڈ پر بائیکر لائن کی وجہ سے مسائل پیدا ہور ہے ہیں ،ٹریفک جام اور حادثات ہورہے ہیں رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے تحریک التوا جمع کروا دی
تحریک التوا کے متن کے مطابق فیروز پور روڈ لاہور مصروف ترین سڑک ہے،اس سڑک کے درمیان میٹرو بس سروس چل رہی ہے، پنجاب حکومت نے چند ماہ پہلے سڑک دونوں اطراف سے تنگ کردی ، موٹر سائیکلز سواروں کے لیے ایک اور گرین لائن کا اضافہ کر دیا ،کلمہ چوک سے جنرل ہسپتال تک ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں، فوری نوعیت کے مسئلہ کو زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی کی کارروائی ملتوی کی جائے،میری اس تحریک کو با ضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے،
Stay tuned with 24 News HD Android App