ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیئرز خریداری کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ، اہم فیصلے کا نوٹس جاری

شیئرز خریداری کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ، اہم فیصلے کا نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ  نے بڑھتی ہوئی مالی شراکت اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا نوٹس جاری کردیا جس کے تحت شیئرز کی خرید کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا.

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے، پہلے سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر ایک ساتھ 5 کروڑ روپے کے شیئرز خرید سکتے تھے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ میں میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری حد 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کردی گئی، ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں فی آرڈر شیئرز خریداری کے والیوم کی سابقہ حد برقرار ہے۔

ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر خریداری کے والیوم کی حد 10 لاکھ شیئرز اور فیوچر مارکیٹ میں 5 لاکھ شیئرز ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے نوٹس میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پیر 3 مارچ سے ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق  اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ کا کاروباری مالی حجم اور سرگرمیاں بڑھیں گی۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer