ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت؛ 23 سالہ ملزم نے گرل فرینڈ سمیت فیملی کے5 افراد کو قتل کردیا

بھارت؛ 23 سالہ ملزم نے گرل فرینڈ سمیت فیملی کے5 افراد کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کیرالہ میں خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف،  23 سالہ ملزم کا پولیس اسٹیشن پیش ہو کر اعتراف جرم، ملزم نے قتل کے بعد زہر کھانے کا دعویٰ کیا جس پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وینجاراموڈو میں قتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی ، 23 سالہ ملزم عفان نے اپنی 80 سال کی دادی، چچا اور اُس کی اہلیہ، اپنے 13 سالہ بھائی اور 19 سالہ مبینہ گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے اپنی والدہ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا جس پر وہ شدید زخمی ہوگئی تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عفان نامی شخص نے زہر کھانے کا دعویٰ کیا، جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، پولیس کی جانب سے 5 افراد کے قتل کی تصدیق کی گئی۔

یہ اجتماعی قتل وینجاراموڈو کے علاقے میں تین مختلف گھروں میں ہوا، جو ریاستی دارالحکومت کے قریب واقع ہے، لرزہ خیز واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب ملزم عفان  وینجاراموڈو پولیس اسٹیشن پہنچا اور اپنا اعترافی بیان دیا۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے 6 افراد کو قتل کیا، لیکن اس کی شدید زخمی والدہ جو کینسر کی مریضہ بھی ہیں، ترواننت پورم میڈیکل کالج ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

ایس پی سدھرشن کا کہنا تھا، "مکمل بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہی اصل محرک کا پتہ چل سکے گا، مالی مسائل کے اشارے مل رہے ہیں جبکہ کچھ سونا بھی غائب ہے، وقوعہ کی جگہ سے ایک ہتھوڑا برآمد کیا گیا ہے، قتل کی وارداتیں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پیش آئیں،ملزم نے اپنے 13 سالہ چھوٹے بھائی، افسان، اور گرل فرینڈ  فرسانہ کو ہتھوڑے  مار کر قتل کیا، 

ملزم کے والد، عبدالرحیم، جو سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ انہیں مالی مسائل کا سامنا تھا، لیکن یہ ان کے بیٹے کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں تھی۔

"وہ 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر سعودی گیا تھا اور خوشی سے واپس آیا تھا، میرے رشتہ داروں نے بیٹے کے لڑکی کیساتھ تعلقات کے بارے بتایا تھا جس پر ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ اُس نے اس لڑکی سے پیسے لیے تھے۔"