احسن عباسی : کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 6 منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور کی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی سے لاہور کی ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 145 بھی منسوخ کی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502 اور کراچی سے اسلام آباد کی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
مسافروں کو مزید تفصیلات اور متبادل انتظامات کے لیے ایئر لائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔