اپر سوات میں بارشوں اور  برفباری کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان, محکمہ موسمیات

 اپر سوات میں بارشوں اور  برفباری کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان, محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپر سوات میں بارشوں اور  برفباری کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نےاپر سوات میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سوات نے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ 
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ، حساس علاقوں میں شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔