نیپرا نے لیسکو چیف سے اووربلنگ پر وضاحت طلب کرلی

 نیپرا نے لیسکو چیف سے اووربلنگ پر وضاحت طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے درمیان اوور بلنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

 ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو چیف سے اوور بلنگ چھپانے کے الزامات پر وضاحت طلب کر لی ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے وزارت توانائی سے لیسکو فیلڈ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ والی ڈویثزنز اور سب ڈویژنز کے ایکیسئنز اور ایس ڈی اوز تبدیل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیپرا نے اوور بلنگ کی شکایات کی تحقیقات سامنے آنے پر اس میں ملوث لیسکو افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔