سرحد پار پیار کرنا مہنگا پڑ گیا

سرحد پار پیار کرنا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اقرا اپنے وطن واپس پہنچ گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملائم سنگھ نامی شخص کو اپنی پاکستانی بیوی کو بغیر کسی قانونی دستاویزات کے بھارت میں داخل ہونے میں مدد کرنے اور اس کے لیے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان ایسے تعلقات ہونے کے باوجود  21 سالہ ملائم سنگھ یادیو نے 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا سے محبت کی اور اسے ملک میں داخل کرانے کے لیے غیر قانونی طریقہ اپنایا جس کے بعد دونوں کی محبت کا تلخ انجام ہوا۔

جوڑے کی پہچان ایک دوسرے سے تین سال قبل کووڈ کے دور میں آن لائن گیم لڈو کھیلنے کے دوران ہوئی تاہم بات چیت بڑھی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔اقرا کے گھر والوں نے اس پر شادی کا دباؤ ڈالا تو اس نے ملائم کو بتایا اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملائم یادیو کے مشورے کے بعد اقرا گزشتہ برس ستمبر میں نیپال گئی جہاں ملائم پہلے سے انتظار کر رہا تھا، وہاں دونوں نے شادی کی اور پھر بھارتی شہر بنگلورو چلے گئے اور زندگی بسر کرنے لگے، ملائم کے گھر والوں نے دونوں کے رشتے کو اپنایا۔

رواں برس جنوری میں اقرا کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا جب کہ ملائم کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔گزشتہ ہفتے اقرا کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا جب کہ ملائم اب تک بنگلورو کی جیل میں قید ہے۔