شاہین کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، بابر اعظم

 شاہین کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوتا ہے کیونکہ وہ ورلڈس کلاس باؤلر ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میرا ہوم ٹاؤن ہے اس لئے یہاں میچ کھیلنے پر بہت پرجوش ہیں۔لاہور کے خلاف جب بھی میچ ہو اچھا  کھیلنے  کی کوشش کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چیمپین بننا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اگر اچھا کھیلیں کریں گے تو ٹرافی اٹھائیں گے۔ تنقید ہوتی رہتی ہے کوشش کرتا ہوں مثبت سوچ رکھوں اور اپنا فوکس کھیل پر ہی رکھوں۔کراچی کی طرف سے بہت کھیلا، ان کے ساتھ  ایک اچھا سفر گزرا۔ پشاور زلمی کے ساتھ نیا سفر شروع کیا ہے اور بہت  اچھا  لگ رہا ہے۔ 

 بابر اعظم نے کہا کہ تمام ٹیموں کا اچھا کمبی نیشن ہے اور سب بلے باز اچھا کھیل رہے ہیں، اعظم خان ،صائم ایوب ،طاہر بیگ اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔محمد حارث بھی اچھا کھیل رہا ہے اور مزید گروم ہو رہا ہے۔ 

 پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ اور ملک کی نمائندگی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔یہ پلاٹ فارم سب کیلئے کہ وہ یہاں سیکھیں اور پرفارم کریں۔

شادی کے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا شادی ہو جائے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer