ویب ڈیسک: لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے معاملے پر نگران صوبائی حکومت نے اپنے فیصلے سے بورڈ حکام کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نگران صوبائی حکومت نے بورڈ حکام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت میچز کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرے گی، جبکہ میچز کے باقی اخراجات پی سی بی ادا کرے گا۔کابینہ کاکہناتھا کہ پی سی بی اربوں روپے منافع کماتا ہے، انتظامی اخراجات خود کرے ۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد پی سی بی حکام نے سر جوڑ لیے، جس کے بعد پی سی بی نے صوبائی حکومت کے فیصلے سے فرنچائز نمائندگان کو بھی آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق لیگ کے حوالے سے چند گھنٹے میں بڑا بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔