ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔پشاور زلمی 26 فروری کو ہونے والے میچ کیلئے کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
Zalmi Squad travels to Lahore from Karachi ✈️
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 24, 2023
What's up Lahore? ????#Zalmi #YellowStorm #ZKingdom #HBLPSL8 #ZalmiRaalal #ZalmiDeluxe pic.twitter.com/4h2uTcyHHZ
واضح رہے کہ ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ لاہور میں میچز ہوں گے یا کراچی میں چونکہ پنجاب حکومت نے میچز کی سیکیورٹی کی مد میں پی سی بی سے خطیر رقم مانگی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نگراں پنجاب حکومت کو رقم دینے سے انکار کردیا۔
پی سی بی نے نگراں پنجاب حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت 45 کروڑ کی ڈیمانڈ سے پیچھے نہ ہٹی تو پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز کراچی منتقل کر دیے جائیں گے۔