فرانسیسی ماہر علم نجوم کی 2021 کے بارے میں خوفناک پیش گوئیاں

فرانسیسی ماہر علم نجوم کی 2021 کے بارے میں خوفناک پیش گوئیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس پیرس میں 1503ءمیں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1566ءمیں ہوا تھا،  انہوں نے اپنی زندگی میں رہتی دنیا کے بارے میں کئی پیش گوئیاں کیں، ان میں سے بعض غلط نکلیں لیکن اکثر حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔

انہوں نےرواں سال 2021ءکے بارے میں بھی کچھ خوفناک پیش گوئیاں کی تھیں  اگر وہ پوری ہوگئیں تو دنیا ختم ہوجائے گی، جن میں تیسری عالمی جنگ چھڑنا اور تباہ کن زلزلوں کا آنا شامل ہیں، نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے مطابق اس دنیا کا خاتمہ 3793ءمیں ہو گا۔ یہ ہماری اس دنیا کا آخری سال ہو گا۔ نوسٹراڈیمس کا کہنا تھا کہ ”اس سال آخری آتشزدگی (Final Conflagration)ہو گی اور یہ دنیا ختم ہو جائے گی۔

نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے برطانوی ماہر بوبی شیلر کا کہنا ہے کہ ”نوسٹراڈیمس نے آئندہ سالوں میں ایک شمسی طوفان کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے، جو ہماری زمین کے برقی نظام کو تباہ و برباد کر دے گا اور دنیا کا کمیونی کیشن کا تمام تر نظام ناکارہ ہو جائے گا، بجلی بند ہو جائے گی اور بیشتر دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی۔

اس کے علاوہ بلغاریہ کی مشہور خاتون نجومی بابا وانگا نے بھی سال 2021 بارے خطرناک پیشگوئیاں کی ہیں، بابا وانگا نےپیشگوئی کی ہےکہ سال 2021ء میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے، دنیا کو دکھوں کا سامنا ہوگا جو انسانی راہ کو تبدیل کردے گا، ایک طاقتور اژدھا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت (جائنٹس) مل کر ایک ہوجائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer