حسن علی کے گگلی ڈانس کی ویڈیو وائرل

حسن علی کے گگلی ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس  ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصہ لیا تھا۔ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ   پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کروایا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی میں جاری ہیں، حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل کے سیزن میں حسن علی پشاور زلمی کا حصہ تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer