سکول ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

سکول ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور میں سینکڑوں ایلیمنٹری اور سینئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز کیلئے نوید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 2018 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ سے مستقلی کیلئے ان کے کوائف مانگ لیے۔

لاہور میں سینکڑوں ایلیمنٹری اور سینئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز کی مستقلی کے معاملے پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 2018 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ سے مستقلی کیلئے ان کے کوائف مانگ لیے ہیں، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ ریکارڈ فراہم کریں گے، اساتذہ کو تمام دستاویزات کی کاپی 28 فروری تک جمع کروانا ہوگی، دستاویزات جمع نہ کروانے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی کمی کوپورا کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی بھی جاری کر دی، سکول ٹیچنگ انٹرنز 6 مراحل میں بھرتی کیے جائیں گے،  پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 6 اضلاع میں 4 ہزار سے زائد سکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کیے جائیں گے۔ہر مرحلے میں 6 اضلاع کو سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی، پرائمری سکولوں کیلئے میٹرک پاس رکھے جائیں گے، مڈل سکولوں کیلئے بی اے پاس اور ہائی سکولوں کیلئے گریجویٹ پاس امیدوار رکھے جائیں گے،سکول کے قریب رہائش پذیر ٹیچنگ انٹرنز کو ترجیح دی جائے گی جبکہ بھرتی کوالیفکیشن اور انٹرویوز کی بنیاد پر ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer