دکانوں کے اوقات کار سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم حکم

دکانوں کے اوقات کار سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر کے دکانداروں کے لئے بڑی خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ میں کاروباری مراکز کیلئے اوقات کار مقرر کرنے اور پولیس کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے دکانیں، کاروباری مراکز ریگولر اوقات کار پر کھولنے اور دکانداروں کو بلاوجہ پریشان نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے دکانوں کے اوقات کار مقرر کیے تھے، جس کے مطابق دکانیں شام 5 بجے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن بعد میں محکمہ پرائمری ہیلتھ نے اس میں مزید نرمی کردی تھی۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق تا حکم ثانی لاگو رہے گا اور تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔