ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرگوشت کھانے والوں کیلئے اچھی خبر

برائلرگوشت کھانے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مرغی کی ٹرپل سنچری برقرار ہے، پرچون سطح پر قیمت میں ایک بارپھر تبدیلی ہوئی جبکہ فارمی انڈے1 روپے اضافےسے152 روپے فی درجن مقرر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہے،9 روپے کمی کے بعد مرغی کا گوشت 326 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے،زندہ برائلر تھوک ریٹ میں 217، پرچون میں 225روپے کلو مقرر ہے،فارمی انڈے1 روپے اضافےسے152 روپے فی درجن مقرر ہے،30درجن انڈوں کی پیٹی 4440 روپے کی ہوگئی۔

گزشتہ روزبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں4روپے فی کلو کمی ہونے کے بعد 335 روپے میں فروخت ہوا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 223 روپے، پرچون ریٹ 231 روپے فی کلو مقرر تھا،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ فارمی انڈے 151 روپے فی درجن ، انڈوں کی پیٹی 4410 روپے کی تھی۔

قبل ازیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں11 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 339 روپے فی کلو مقرر تھا، زندہ برائلر مرغی تھوک ریٹ 226 روپے جبکہ پرچون 234 روپے فی کلو  میں فورخت ہوئی ، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فارمی انڈے 150 روپے فی درجن جبکہ انڈوں کی پیٹی 4380 روپے کی ہو گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer