20 ہزار سے زائد این جی اوز پر پابندی عائد

20 ہزار سے زائد این جی اوز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے 20 ہزار سے زائد این جی اوز پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ۔

محکمہ داخلہ نے مکمل چھان بین اور انکوائری کے بعد  20 ہزار این جی او ز کو بند کیا  اور ان این جی اوز کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیئے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے ساڑھے سات ہزار این جی اوز  کو کلیئر کر دیا ہے اور انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ نے بچ جانے والی تمام این جی او ز کو  کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ سے پرہیز کریں اور سوسائٹی سے اپنا رابطہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک یا ملک دشمن سرگرمی سے بچیں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

واضح رہےکہ 20 جنوری کو این جی اوز کے منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ میں مبینہ ملوث ہونے کی شکایت سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے  این جی اوز کا سپیشل آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer