ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر نے پی ایس ایل کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل مداحوں سے معافی مانگ لی

علی ظفر نے پی ایس ایل کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل مداحوں سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل ہی مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گانے کے بعد مایوس مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے۔ گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی تھی۔ گزشتہ روز گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پرپی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کے لیے اپنے گانے ”بھائی آرہا ہے، تیار ہو“ کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔

علی ظفر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کم وقت میں گانا ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے کو لوگوں کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی ظفر سے نیا گانا بنانے کی فرمائش کی جارہی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer