علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 3 گھنٹے سے زائد ملاقات کی۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جاتی امرء میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سلمان شہباز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور منگل کے روز ہونے والے ن لیگ کے مجلس عاملہ کے اجلاس پر مشاورت کی گی۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ جبکہ ملاقات میں سینینٹ الیکشن اور دیگر امورپر بھی طویل مشاورت کی گئی۔