ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی عدالتوں میں کل چھٹی کا اعلان

اسلام آباد کی عدالتوں میں کل چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل(26 دسمبر) چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھی چھٹی ہوگی۔ 

  خیال رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے غیرملکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 26 دسمبر کوعام تعطیل کا آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری ہسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔