ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل روک دیا۔ 

 اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ 

 واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے بدھ کو اپنے عبوری حکم نامے میں کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر سٹے آرڈر جاری کیا تھا۔ 

 یہ سٹے آرڈر ایک اپیل کے بعد جاری کیا گیا جس میں 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔