ویب ڈیسک : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 26 دسمبر 2025 (جمعہ) کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل مورخہ 26 دسمبر بروز جمعہ چھٹی کا دفتری حکم نامہ جاری کر دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفتری حکم نامے کے مطابق کل بروز جمعہ مورخہ 26 دسمبر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں منسوخ ہوں گی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد چھٹی کا حکم نامہ جاری کیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات کل بروز جمعہ تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں سمیت سرکاری سرگرمیاں مؤخر کر دی گئیں۔ مؤخر کردہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس اور دفتری امور نئی تاریخوں کے مطابق دوبارہ شیڈول کیے جائیں گے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے افسران اور عملے کو دفتری حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔