ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

17 برس کی خود ساختہ جلاوطنی ختم ؛ سابق وزیر اعظم کے بیٹے کی ملک واپسی

17 برس کی خود ساختہ جلاوطنی ختم ؛ سابق وزیر اعظم کے بیٹے کی ملک واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق بنگلادیشی وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

طارق رحمان کی واپسی پر ہزاروں لوگ ڈھاکا کی سڑکوں پر ان کے استقبال کیلئے جمع ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق طارق رحمان کی واپسی کو فروری 2026 میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔