ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے  کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اورمسیحی برادری کو مبارکباد دی ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے قائداعظم محمد علی جناح کے مساوات، مذہبی آزادی اور رواداری کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نے  قومی ترقی اور دفاع میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔  فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی اتحاد پر زوردیااور کہا کہ پاکستان کی طاقت تنوع،مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج تمام شہریوں کے وقار، تحفظ اور مساوی حقوق کے لیے پرعزم ہے۔مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے اور مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔