ویب ڈیسک: بھارتی سوشل میڈیا صارف نے ایک پوسٹ میں بتایاکہ اس کے صحت کے مسائل سے آگاہ کرنے کے باوجود باس نے چھٹی یا کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کردیا۔
دفاتر میں سِک لِیو یعنی بیماری کے لیےچھٹی لینا کوئی عام بات نہیں کیونکہ صحت کا مسئلہ سنگین اور سنجیدہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، اس کے باوجود اس کی باس نے اسے کام کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کا احساس دلایا۔
صارف نے بتایا ایمانداری کی بات کروں تو میں سانس نہیں لے سک رہا تھا اور چھٹی ہونے میں صرف 5 منٹ رہتے تھے، میرا ساتھی آیا اور کہا کہ ہمیں ڈیڈ لائن ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا صارف کے مطابق میں نے کولیگ سے کہا کہ مجھے ڈاکٹر کے پاس جانے کی اشد ضرورت ہے جس پر اس نے میری بات ان سنی کردی اور کہا باس کو بتاؤ۔
مذکورہ شخص نے کہا کہ میں نے باس کو بتایا تو اس نے کہا ہمارے پاس وقت کم ہے، ریسٹ کرو اور کل صبح اس کام کو مکمل کرنا۔
صارف کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی باسز بھول جاتے ہیں کہ آفس میں کام کرنے والے لوگ بھی انسان ہیں۔