ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس کے موقع پر پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی خصوصی رعایات  کا اعلان

کرسمس کے موقع پر پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی خصوصی رعایات  کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے کرسمس کے موقع پر عوام اور ملازمین کے لیے خصوصی رعایات اور سہولیات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف سٹالز اور تفریحی سرگرمیوں پر خصوصی آفرز دی جائیں گی۔

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے کرسمس پر مختلف سٹالز اور خور و نوش کی اشیاء پر 15 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ صوبے بھر کے سہولت بازاروں کو اس موقع پر سجایا گیا ہے اور خصوصی لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول میں خریداری کا موقع ملے۔

اتھارٹی نے اپنے مسیحی ملازمین کے لیے بھی خصوصی آفرز کا اعلان کیا ہے۔ حوائے لینڈ کے مفت پاسز فراہم کیے گئے ہیں، جس کے تحت مسیحی ملازمین اپنی فیملیز کے ہمراہ حوائے لینڈ میں تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔