سٹی42: پنجاب اسمبلی کے رکن ملک عرفان شفیع کھوکھر کا انتقال ہو گیا، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملک برادران سے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تعزیت کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر سے بھی تعزیت کی گئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔