ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا

گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد اویس: اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ایک شہری کو کار کے کرتب دیکھانے کے دوران پولیس کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وہ اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع آئی ایٹ مرکز کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک کار سوار شہری کو روکا، جو پولیس کی موجودگی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے شہری کو روک کر سرنڈر کرنے کا کہا، تاہم شہری نے مزاحمت کی اور فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر اہلکار نے اسے قابو میں کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری پر قابو پا رہے ہیں، جو کار کے کرتب دکھا رہا تھا۔ پولیس نے اس شہری کو اور اس کی گاڑی کو تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا۔