ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم ڈے اور کرسمس تقریبات، ریسکیو و میڈیکل کور کے خصوصی انتظامات

قائد اعظم ڈے اور کرسمس تقریبات، ریسکیو و میڈیکل کور کے خصوصی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:قائد اعظم ڈے اور کرسمس کی تقریبات کے پیش نظر پنجاب بھر میں خصوصی ریسکیو اور میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔

 ترجمان ریسکیو کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں 10 ہزار سے زائد ریسکیور تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آج پنجاب بھر میں 888 ایمبولینسز اور 2298 ریسکیو موٹر بائیکس اہم مقامات پر متعین کی گئی ہیں، جبکہ 400 سے زائد مقامات پر کرسمس تقریبات کے لیے خصوصی میڈیکل کور فراہم کرنے کی غرض سے ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے بڑے اجتماعات اور ریلیوں کے دوران بھی ریسکیو اور میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔ بڑے گرجا گھروں اور اہم پوائنٹس پر فوری ریسکیو سروسز کی فراہمی کے لیے ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کرسمس کے موقع پر میڈیکل اور ریسکیو کور کے ساتھ ساتھ معمول کے ریسکیو آپریشنز بھی جاری ہیں، جبکہ صوبائی مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر میں ریسکیو آپریشنز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔