ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کر دیا گیا۔

 نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے،نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اورعزم کو اجاگر کرتا ہے۔

نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، نغمہ قائداعظم کےافکار کی تجدید اورپاکستان کے محفوظ وباوقار مستقبل کامظہر ہے،یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم  سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔