ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ پکڑی گئی،تیل چوری کی کوشش ناکام، 4ملزمان گرفتار  

کراچی: تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ پکڑی گئی،تیل چوری کی کوشش ناکام، 4ملزمان گرفتار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احسن عباسی)کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ پکڑی گئی، نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی، سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تیل چوری کے لئے 140 میٹر سرنگ بنائی تھی،ملزمان نیشنل آئل ریفائنری کی پنجاب جانے والی لائن سے آئل چوری کررہے تھے۔

 پولیس  کے مطابق سرنگ کھودنے کے لئے 16 فٹ گہرا کنواں بنایا گیا،کنویں کی تہہ میں سرنگ کو بنایا گیا،سرنگ 4 فٹ چوڑی تھی ،سرنگ مہران ٹاؤن میں قائم کپڑے کے گودام بنائی گئی تھی۔

 ملزمان سے تیل چوری کے لئے استعمال ہونے والے کلپ اور پائپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور سرنگ بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔