ویب ڈیسک: کابینہ ڈویژن نے 26 دسمبر بروز جمعہ کی مقامی تعطیل سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام دفاتر اور ادارے اس روز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق 26 دسمبر بروز جمعہ وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت تمام اداروں کے لیے ورکنگ ڈے ہوگا اور سرکاری امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔
کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی سطح پر 26 دسمبر کی کوئی تعطیل مقرر نہیں کی گئی، اس لیے تمام وفاقی دفاتر میں حاضری اور دفتری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی.