ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں نے 2 ڈاکو مار دیے

Citizens kill two Robbers in Karachi
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 ڈاکو مار دیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں شہریوں نے ڈاکو کو  پکڑ کر خوب درگت بنائی، مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خلیل مارکیٹ میں 2 ڈکیت کباڑ کی دکان میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مارکرکے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے گھیرے میں لینے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول ملا ہے جبکہ ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر