ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر   وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024 میں ہونے کی پیشگوئی کی ہے؟  خان صاحب، الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں وہ زخم کافی ہیں، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ نے کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے چیئرمین نیب سے ڈیل کی،  ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی، آپ ڈی جی ایف آئی اے سے ڈيل کرنا چاہتے تھے، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دے کر ان کے ساتھ بھی ڈيل کرنا چاہتے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer