پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ایک اور فیصلہ کرلیا

Bus Stops repair & maintenence
کیپشن: Punjab Transport Company
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پبجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو شہر کے خستہ حال بس سٹاپس کی تزئین و آرائش کا خیال آہی گیا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا 15 کروڑ 60 لاکھ کی لاگت سے شہرکے بس سٹاپس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ نگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے مرکزی شاہراہوں کے 200 بس سٹاپس کی تزئین و آرائش ہوگی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے 200 بس سٹاپس کی تزئین و آرائش پر 15 کروڑ 60 خرچ کرنے کا پلان تیار کی، ٹرانسپورٹ کمپنی کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے 15 کروڑ 60 لاکھ میں سے 2 کروڑ 50 لاکھ فراہم کردیئے گئے.

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ایک بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش پر 6 لاکھ 60 ہزار خراچ کرے گی بس سٹاپس پر مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام اور چھت کی تعمیر کی تعمیر کو یقینی بنایاجائے گا.

شہر کی شاہراہوں پر ایک ہزار سے زائد بس اسٹاپس حکام بالا کی توجہ کےمنتظر ہیں پہلے مرحلے میں کنال روڑ، مین بلیوارڈ گلبرگ، مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن، پیکو روڑ، فیروزپور روڑ، مادر ملت روڑ اور دیگر شاہراہوں کے بس سٹاپس کی تزئین و آرائش کی جائے گی.

یاد رہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بس سٹاپس کو بغیر اجازت تشہری مہم کےلیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،غیر قانونی طور پر بس سٹاپس پر تشہری پوسٹرز اور سٹیکرز چسپاں کرنے والوں کے خلاف قانون ہوگی،بس سٹاپس پر تشہیری پوسٹرز اور سٹیکیز چسپاں کرنے والی فرم کو تحریری وارننگ نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہناتھا کہ شہر کی شاہراہوں پر بنائے گئے بس سٹاپس پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا اثاثہ ہیں،شہر کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس پر بغیر اجازت تشہیری پوسٹرز چسپاں کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامناکرناپڑے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer