ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کے چرچے

عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایک اور فلمی جوڑی شادی کو لے کر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ،ہر طرف شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار عمران عباس نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ اپنی شادی سے متعلق خبر مداحوں کو دیں گے، اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر عمران عباس اور اداکارہ علیزےشاہ کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اداکارہ علیزے شاہ کی اداکارہ نعمان سمیع کے ساتھ بھی شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم نعمان سمیع نے ایک انٹرویو میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور علیزے شاہ صرف اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس نے حال ہی میں علیزہ شاہ کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’ جو تو چاہے ‘‘ میں کام کیا تھا جب کہ اب دونوں کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer