ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈبلیو ایم سی نے کوڑا اٹھانے کیلئے واسا سے مدد مانگ لی

ایل ڈبلیو ایم سی نے کوڑا اٹھانے کیلئے واسا سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ملک اشرف، درنایاب) البیرا ک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت، ایل ڈبلیو ایم سی اور آئی جی سمیت دیگر فریقین کو 29 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے شازب مسعود ایڈووکیٹ پیش ہوئے، وکیل نے پنجاب حکومت، ایل ڈبلیو ایم سی، آئی جی پولیس اور سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار االبیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے درمیان معاہدہ ابھی باقی ہے، معاہدہ ختم ہونے سے قبل ہی پولیس نے درخواست گزار کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضہ میں لے لیں، پولیس کے پاس درخواست گزار البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔ 

درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت پولیس کی جانب سے البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا اقدام کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوالبیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روکدیا۔

علاوہ ازیں ایل ڈبلیو ایم سی کو زیرو ویسٹ آپریشن کیلئے مشکلات کا سامنا، کمپنی نے صفائی کے لئے واسا سے ہیوی مشینری مانگ لی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے واسا سے 20 ڈمپرز اور 10 ایکسیویٹرز مانگ لئے، سی ای او ایم سی ایل عمران علی سلطان کی جانب سے تحریری طور پر مشینری مانگی گئی ہے۔ سی ای او نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو خط لکھا ہے۔

واسا سے شہر میں ایمرجنسی ویسٹ کلیئرنگ آپریشن کے لئے مشینری مانگی ہے، ادھر واسا ایل ڈبلیو ایم سی کو مشینری دینے میں کنفیوژن کا شکار ہے، شہر میں اس وقت ڈرینوں کی صفائی کے لئے واسا کی تمام مشینری آپریشنل ہے۔ واسا حکام کا کہنا ہے کہ ڈرینوں کی صفائی آپریشن کی وجہ سے واسا فلیٹ سے مشینری نکالنا مشکل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer