پاکستان میں آج سال کا پہلا اور آخری سورج گرہن

پاکستان میں آج سال کا پہلا اور آخری سورج گرہن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) کل 26 دسمبر کو دنیا بھر میں سورج گرہن ہوگا، اس سال دنیا بھر میں یہ تیسرا سورج گرہن ہوگا جبکہ پاکستان میں کل سال کا پہلا اور آخری سورج گرہن ہوگا۔

 2019 کا آخری اور 1999 کے بعد پاکستان کا پہلا سورج گرہن جمعرات کو ہوگا، جس کا دورانیہ صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ سورج گرہن کی شدت صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان سب سے زیادہ ہوگی۔ ماہرین کے مطابق اس دوران سورج کی شعاعیں انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، تاہم سورج کو براہ راست آنکھوں سے دیکھنے سے گریز کیا جائے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلا جائے۔

سورج گرہن کا نظارہ 20 سال بعد پاکستان میں دیکھا جاسکے گا، اس سے قبل 11 اگست سال 1999 میں یہ منظر دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا۔