ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن ولادت رسول ﷺ: لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی : کے الیکٹرک

جشن ولادت رسول ﷺ: لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی : کے الیکٹرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ‏12 ربیع الاول کے حوالے سے کے-الیکٹرک کے اقدامات سامنے آگئے ۔ 

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق کراچی بھر میں 355 ایسے فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں اجتماعات کا انعقاد ہوگا،  ان فیڈرز پر، جن میں ہائی لاسز والے علاقے بھی شامل ہیں، 12  ربیع الاول کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

مقامی فالٹس کی ترجیحی اور بروقت درستگی کے لیے فیلڈ میں عملہ بھی موجود رہے گا، شہری بجلی کی تاروں اور دیگر برقی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔مزید مدد و رہنمائی کے لیے، کے-الیکٹرک کے 118 کال سینٹر، اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔