ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد محسن کی جوائننگ میں توسیع کرتے ہوئے بطور جج انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نئی ذمہ داری کا چارج یکم ستمبر کو سنبھالنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد محسن کی جوائننگ کی تاریخ 24 اگست سے بڑھا کر یکم ستمبر کردی گئی ہے۔ جوائننگ میں توسیع نوٹیفکیشن نمبر 90 میں جزوی ترمیم کے ذریعے کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں محمد محسن کو سابقہ رخصت ختم ہونے کے بعد یکم ستمبر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے تعیناتی اور جوائننگ سے متعلق نوٹیفکیشن کی نقول اعلیٰ عدالتی اور متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت کے رجسٹرارز کو بھی بھجوایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار، پنجاب کے چیف سیکرٹری، پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور متعلقہ عدالتی افسران کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا نوٹیفکیشن کی نقول پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرلز، الیکشن کمیشن، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور بنچز کے متعلقہ حکام کو بھی نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔