ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میں دو اہم تقرریاں

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میں دو اہم تقرریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دو اہم تقرریاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ڈار کو آربیٹریٹر اور سینئر ویمن اسپورٹس آرگنائزر عابدہ تنویر کو فیڈریشن کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ڈار کی تعیناتی فیڈریشن کے آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت کی گئی ہے۔ وہ آرٹیکل 16 کے زمرے میں آنے والے معاملات اور تنازعات حل کریں گے۔

سینئر ویمن اسپورٹس آرگنائزر اور اتھلیٹکس فیڈریشن کی اہم رکن عابدہ تنویر کو فیڈریشن کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اتھلیٹکس فیڈریشن کے اہم امور پر فیڈریشن کا مؤقف پیش کرنے کی مجاز ہوں گی۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے دونوں تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔