ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاؤن رائیونڈ میں کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، آئس اور پاؤڈر برآمد

فیصل ٹاؤن رائیونڈ میں کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، آئس اور پاؤڈر برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ڈولفن سکواڈ نے فیصل ٹاؤن، رائیونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق اہلکاروں نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران فیصل ٹاؤن، رائیونڈ سے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 گرام آئس اور 5 گرام پاؤڈر برآمد ہوا  گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ، عرفان اور رخسان کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان ٖ ڈولفن اسکواڈ نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ فیصل ٹاؤن، رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔