ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، لاشیں مردہ خانے منتقل 

لاہور : مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، لاشیں مردہ خانے منتقل 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر کے مختلف علاقوں میں خودکشی سمیت تین مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان زین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں شادمان کے علاقے میں ریس کورس پارک کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو والٹن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مستی گیٹ کے علاقے میں پانی والا تالاب کے قریب سے بھی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔