ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: غیر قانونی ادویات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،بھاری کھیپ برآمد،ملزم گرفتار

فیصل آباد: غیر قانونی ادویات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،بھاری کھیپ برآمد،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی حیدر بھٹہ: فیصل آباد میں غیر قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے اور ڈرگ سکواڈ ٹیم نے شہباز ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے غیر رجسٹرڈ، جعلی اور ممنوعہ ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔

چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی گولیاں اور کریمیں بھی پکڑی گئیں، جبکہ ادویات کی پیکنگ اور تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم رضوان الیاس کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔