سٹی 42:ڈیفنس سی کے علاقہ میں سکول کے استاد نے ا طالب علم پر مبینہ تشدد کیا جس کے بعد مقدمہ درج ہوگیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا
نجی سکول کے استاد ثمر نے طالب علم فہد کوچھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا،چھٹی جماعت کے طالب علم فہد کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے
متاثرہ طالبعلم کے والد عبد الرزاق نے کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست جمع کرادی

ایس پی کینٹ قاضی علی رضاکےنوٹس پرایس ایچ اوڈیفنس سی نے کارروائی کی ، ایس پی کینٹ نے بتایا کہ طالب علم فہدپرمبینہ تشددکرنےوالاملزم ثمرعباس گرفتار کرلیا، متاثرہ بچےکےوالدعبدالرزاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
ایس پی کینٹ نے کہا تمام استادطالب علموں سےپیار،محبت اورشفقت سےپیش آئیں،بچوں پرتشددکرنیوالوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔