ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سیلاب کا خطرہ، تمام انسانوں، حیوانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانےکاحکم

 Satluj River flooding, Tavi Jamu river flooding, Chanab river flooding.
کیپشن: file photo پنجاب میں ستلج کے ساتھ اب دوسرے دریاؤں مین بھی سیلاب کا خظرہ ہے، چیف منسٹر نے تمام غیر محفوظ آبادیوں سے تمام انسانوں، حیوانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے جن علاقوں میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلابی ریلے آ رہے ہیں، ان کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے تمام آبادی کو محفوظ علاقوں میں تیزی سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہر انسان حیوان کو مھفوظ علاقوں میں پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ 

آج پیر کے روز ایک بار پھر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھارت سے سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز اس سے پہلے بھی دریائے ستلج کے کناروں پر اور ملحقہ نشیبی علاقوں سے تمام آبادیوں کو خالی کروا کر انسانوں حیوانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کروا چکی ہیں۔
سی ایم مریم نے آج  متعلقہ سرکاری اداروں کو  سختی سے ہدایت کی ہے کہ جانی نقصان سے بچاؤ کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کئے جائیں۔
دریاؤں ندی نالوں کے ارگرد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی نہیں کی جائے۔
انہوں نے دیہاتی علاقوں سے مال مویشیوں کی بروقت منتقلی کے لئے اقدامات کا حکم  بھی دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ستلج اور دیگر دریاؤں میں پانی کی بڑھتی سورتحال اور طغیانی کی صورتحال کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔
سی ایم نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کے قیام وطعام اور علاج کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ تمام سیلاب متاثرین کے عارضی قیام کے مناسب مقامات مہیا کرنے کا حکم بھی دیا۔
انہوں نے سیلاب  زدہ علاقوں میں سانپ کے  کاٹے کی ویکسین مہیا  رکھنے کی خٓص ہدایت کی۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قصور ۔ پاکپتن ، تونسہ اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو کو ہمہ وقت مستعد رہنے کا حکم دیا ہے۔