ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 8عادی مجرم گرفتار

سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 8عادی مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرموں کیخلاف سپیشل آپریشن جاریہے ، پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 8عادی مجرم  گرفتار کرلیے گئے 
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے  سبزہ زار، نواں کوٹ، داتا دربار میں کارروائیاں کی ، ہنجروال و دیگر جگہوں سے 8مشکوک افرادکو راؤنڈاپ کر لیا گیا، مشکوک اشخاص ریکارڈ کے مطابق عادی ملزم نکلے،
ملزم سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں،ملزمان ندیم 44، نعیم 45،علی 71،اللہ دتا45،زوہیب 62سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے ، حمزہ 51،عاطف 74،شہزاد 45 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے
گرفتار ملزموں کو  قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ، سبزہ زار، داتا دربار، شیراکوٹ و دیگر کے حوالے کردیا گیا