سٹی 42 : بونیر کے علاقے میں ڈاٹسن گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
افسوسناک حادثہ گوکند غواردارا کے مقام پر پیش آیا، جہاں ڈاٹسن گاڑی گہری کائی میں گر گئی ۔ ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی تقریباً 300 فٹ نیچے کھائی میں گری ہے، حادثے میں 2 خواتین سمیت ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاڑی میں موجود 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔